ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں بوائز کالج کے طلباء نے دیا 200یونٹ خون کا عطیہ

چنتامنی میں بوائز کالج کے طلباء نے دیا 200یونٹ خون کا عطیہ

Mon, 19 Sep 2016 11:49:32    S.O. News Service

چنتامنی:19 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) شہر کے بوائز کالج میں ریڈ کرا س یونین اور این سی سی یونین و اسکارٹس روورس یونین کے زہر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس عطیہ کیمپ میں کالج کے اکثر طلباء خون عطیہ دینےسامنے آئے آج ہوئے اس خون عطیہ کیمپ میں 200یونٹ خون جمع ہوا۔خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریڈ کراس کے آفیسر پی آر نرسپا نے کہا کہ خون انسانوں میں تفریق نہیں کرتا ہے لیکن انسان خون میں تفریق کرتا ہے اگر اس تفریق کو مٹادیا جائے تو دنیا میں محبت امن وامان کی مثال قائم کی جاسکتی ہے ویسے تو انسان خدمت خلق کے ذریعے سے اپنی پہچان بنانا ہے اور منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے یہی انسان خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اگر خون عطیہ دینے پر آمادہ ہوجائے تو نہ صرف انسانوں کی جان بچائی جاسکتی ہے بلکہ عطیہ خون کی وجہ سے جذباتی رشتہ قائم کرنے میں کار گرثابت ہونگے۔ ا نہوں نے کہا کہ قدرتی طور ایک صحت مند انسان میں پانچ تا چھ لیٹر خون موجود رہتا ہے  اس بنا پر اس میں سے 350 ملی لیٹر کا خون عطیہ دینے سے جسمانی کمزوری نہیں آئیگی بلکہ عطیہ دیا گیا خون انسان کے جسم میں دوبارہ قدرتی طور پر جمع ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ کرنا چاہئے اس سے نئے خون کی پیدوار ا میں اضافہ ہوتا ہے اور  یہ صحت مند ی کی نشانی بھی ہے اس موقع پر ریڈ کراس تعلقہ سکریٹری نارائن ریڈی تحصیلدار گنگپا پروفیسر اشوتھ اماّ کالج کے پرنسپال کے راگھو نات ،بالا سبارمنی ڈاکٹر ہیمنتا ڈاکٹر کے شاردا گنگادھرا بابو کیشور کمار منسپالٹی ہیلتھ آفیسر سی کے بابو محکمہ مالگذاری کے آفیسر نرسمہ ریڈی سمیت کالج کے لکچررز وغیرہ موجود رہے۔


Share: